تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عامر خان نے بیٹے کی فلم کا اختتام بدل دیا، کلائمکس خود تحریر

عامر خان نے بیٹے کی فلم کا اختتام بدل دیا، کلائمکس خود تحریر

ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی رومانوی فلم ایک دن میں تخلیقی کردار ادا کرتے ہوئے فلم کا اختتام خود دوبارہ تحریر کر دیا ہے۔فلم ساز منصور خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عامر خان کو فلم کے کلائمکس پر تحفظات تھے، جس کے بعد انہوں نے اسے ازسر نو تحریر کیا۔ ان کے مطابق پوری ٹیم نے اس تبدیلی سے اتفاق کیا اور اسے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔منصور خان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ٹیم ورک کی بہترین مثال ہے، جہاں ایک بہتر نتیجے کے لیے سب نے مل کر فیصلہ کیا۔ فلم میں جنید خان کے ساتھ سائی پلوی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جو اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنی پہلی انٹری دے رہی ہیں۔فلم کی ہدایت کاری سنیل پانڈے کر رہے ہیں جبکہ اسے عامر خان پروڈکشنز کے تحت منصور خان اور اپرنا پروہت کے اشتراک سے پیش کیا جا رہا ہے۔