ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنے سفید بالوں اور قدرتی انداز کے باعث سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں 61 سالہ اداکار نئے روپ میں دکھائی دیے، جن کے سفید بال دیکھ کر مداحوں کو ان کی پرانی فلموں اور جوانی کے دن یاد آگئے۔عامر خان کے نئے انداز پر مداحوں نے مثبت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفید بال، جھریاں اور چہرے میں آنے والی تبدیلیاں عمر بڑھنے کا فطری حصہ ہیں۔مداحوں کا کہنا تھا کہ معروف شخصیات کو بھی اپنی عمر کے مطابق قدرتی انداز اپنانے اور بغیر تنقید کے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔