تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

آمنہ ملک کی گھر میں جنات کی موجودگی سے متعلق بیان پر وضاحت سامنے آگئی

آمنہ ملک کی گھر میں جنات کی موجودگی سے متعلق بیان پر وضاحت سامنے آگئی

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے گھر میں جن کی موجودگی سے متعلق گفتگو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بیان کردی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے گھر میں جن کو قابو کرنے سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کی۔آمنہ ملک کے مطابق وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا انہیں کبھی غیر معمولی یا مافوق الفطرت سرگرمیوں کا تجربہ ہوا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جواب میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا تھا، جب ان کے پیسے اور دیگر اشیا غائب ہونے لگی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنا تھا کہ اگر کسی گھر میں چھوٹے جنات موجود ہوں تو وہ ایسی شرارتیں کرتے ہیں اور انہیں چیزیں واپس کرنے کے لیے کہا جائے تو وہ ایسا بھی کرسکتے ہیں۔