تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گلوکار عبدالحنان: ’خسارہ‘ کسی ایک شخص نہیں بلکہ زندگی کے تجربات سے متاثر ہو کر لکھا

گلوکار عبدالحنان: ’خسارہ‘ کسی ایک شخص نہیں بلکہ زندگی کے تجربات سے متاثر ہو کر لکھا

لاہور( شوبز ڈیسک) نوجوان گلوکار عبدالحنان نے اپنے مقبول گیت "خسارہ" کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس گانے کا خیال کسی خاص واقعے یا شخصیت سے نہیں بلکہ زندگی کے عمومی تجربات سے پیدا ہوا۔عبدالحنان نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی پیشہ ورانہ زندگی، موسیقی اور گیت "خسارہ" کی تخلیق کے بارے میں گفتگو کی۔گلوکار نے بتایا کہ "خسارہ" کا خیال اس وقت آیا جب اس کے لیے کوئی شاعری بھی موجود نہیں تھی۔ یہ منصوبہ تقریباً ڈیڑھ سال پرانا ہے، ابتدا میں صرف ایک دھن ذہن میں تھی اور اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک دن جب انہوں نے اس دھن کو غور سے سنا تو انہیں محسوس ہوا کہ یہ کسی نقصان یا محرومی کے احساس کو بیان کر رہی ہے، جیسے کسی چیز کے کھو جانے کا درد دل سے موسیقی کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہو۔عبدالحنان کا کہنا تھا کہ گیت کی دھن تیار کرتے وقت ان کے ذہن میں کوئی مخصوص شخص موجود نہیں تھا۔ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے لکھتے ہیں، کیونکہ "خسارہ" کا مطلب ہر انسان کے لیے مختلف ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نقصان صرف کسی ایک چیز تک محدود نہیں، یہ زندگی کے کسی بھی پہلو سے متعلق ہو سکتا ہے، اور یہی احساس اس گیت کی بنیاد بنا۔