لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔کوئینز پارک اوول میں تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو کپتان بابر اعظم 84 جبکہ عبداللہ شفیق 107 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی ٹیم 266 رنز دو وکٹوں کے نقصان سے اپنی پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس دوران عبداللہ شفیق نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو نہ صرف ٹیم کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی بلکہ تاریخی حیثیت بھی رکھتی ہے۔عبداللہ شفیق 49 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں 167 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔بیرون ملک ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی جانب سے 150 سے زائد رنز بنانے والی حالیہ چار اننگز میں سے تین شاندار کارنامے عبداللہ شفیق کے نام ہو چکے ہیں، جو ان کی مستقل مزاجی اور بہترین فارم کا ثبوت ہے۔