تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

عبداللہ شفیق کو لیڈز ٹیسٹ میں واپسی کا یقین، انگلینڈ کی ابتدائی وکٹیں ہدف

عبداللہ شفیق کو لیڈز ٹیسٹ میں واپسی کا یقین، انگلینڈ کی ابتدائی وکٹیں ہدف

ہیڈنگلے( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز ابتدائی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں دوبارہ گرفت مضبوط کرسکتی ہے۔عبداللہ شفیق نے کہا کہ ٹیم کو مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، انگلینڈ نے اچھی شراکت قائم کر رکھی ہے تاہم نئے دن کے آغاز کے ساتھ صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ دوسرے روز پہلے سیشن میں جلد وکٹیں حاصل کرکے میچ کا رخ بدلا جائے، خاص طور پر جو روٹ اور ہیری بروک کی وکٹیں اہم ہوں گی۔عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو ابتدائی کامیابیاں مل گئیں تو قومی ٹیم دوبارہ مقابلے میں واپس آسکتی ہے۔واضح رہے کہ عبداللہ شفیق نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔