تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

عبدالصمد، حسن نواز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ایشین گیمز فائنل میں

عبدالصمد، حسن نواز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ایشین گیمز فائنل میں

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی۔بارش کے باعث سیمی فائنل کو 13، 13 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلادیشی ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہریدوئے 42 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عرفات منہاس نے 2 اور صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور 53 رنز تک پہنچتے پہنچتے اس کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔ صائم ایوب نے 21، معاذ صداقت نے 15، عثمان خان نے 14 جبکہ کپتان صاحبزادہ فرحان نے ایک رن بنایا۔اس موقع پر عبدالصمد اور حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ عبدالصمد نے 30 جبکہ حسن نواز نے 27 رنز بنائے اور پاکستان نے ہدف 11.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔یوں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے فائنل میں پہلی مرتبہ رسائی حاصل کرلی۔