تازہ ترین
آزاد کشمیر انتخابات: 30 ہزار سرکاری ملازمین نے ووٹ ڈال دیے خیبرپختونخوا میں تعلیمی منصوبوں کی تاخیر، لاگت میں کروڑوں کا اضافہ مون سون تباہی، مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات عمران خان سے ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب، سپریم کورٹ کا جیل انتظامیہ کو حکم اگر ایران اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی لاتا ہے تو سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے: امریکہ بھارت امریکا تعلقات میں سرد مہری، مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی تحریک زور پکڑنے لگی بھارت میں ’کاکروچ تحریک‘ کا احتجاج جاری، پارلیمان مارچ کی تیاری پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل 16.86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا پاکستانی فری لانسرز نے 1.76 ارب ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا اسپین اضافی وقت میں ارجنٹینا کو ہرا کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن سوشل میڈیا پر وائرل لامین یمال اور ٹرمپ کا مصافحہ سوشل میڈیا پر وائرل ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کا انعام
پاکستان خبر

اداکار عماد عرفانی کی نئی تصاویر، عمران خان سے غیر معمولی مشابہت نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی

اداکار عماد عرفانی کی نئی تصاویر، عمران خان سے غیر معمولی مشابہت نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہوں نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر لی ہے۔اداکار نے انسٹاگرام پر لندن سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئیں۔ان تصاویر میں عماد عرفانی کی شکل و صورت نے صارفین کو ملک کی ایک معروف سیاسی شخصیت کی یاد دلا دی، جس کی بڑی وجہ ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے غیر معمولی مشابہت بتائی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عماد عرفانی کے چہرے کے نقوش پہلے بھی سابق کرکٹر سے کافی حد تک ملتے جلتے رہے ہیں، تاہم ان کے نئے ہیئر اسٹائل کے باعث یہ مشابہت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔مداحوں کی جانب سے ان تصاویر پر مختلف دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور یہ پوسٹس مسلسل وائرل ہو رہی ہیں۔