تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

نشے کی حالت میں سیٹ پر آنے والے فنکاروں پر پابندی ہونی چاہیے، محسن عباس حیدر

نشے کی حالت میں سیٹ پر آنے والے فنکاروں پر پابندی ہونی چاہیے، محسن عباس حیدر

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار، گلوکار اور لکھاری محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ بعض اداکار، اداکارائیں اور ہدایت کار نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر آتے ہیں، جن پر سخت پابندی عائد ہونی چاہیے۔ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایسے افراد کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جو نشے کی حالت میں سیٹ پر آئیں۔ان کے مطابق پوسٹ کے بعد ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا اور پوچھا گیا کہ آیا وہ کسی مخصوص پراجیکٹ یا فنکار کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ محسن عباس حیدر نے اس بات کی تصدیق کی، جس پر پروڈکشن ٹیم نے معاملے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔اداکار کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں پروفیشنل رویے کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں تاکہ کام کے ماحول کو بہتر اور ذمہ دار بنایا جا سکے۔