تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اداکارہ علیزے شاہ کا نوجوان اداکارہ عینا آصف کے حق میں کھل کر حمایت کا اظہار

اداکارہ علیزے شاہ کا نوجوان اداکارہ عینا آصف کے حق میں کھل کر حمایت کا اظہار

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ علیزے شاہ نے نوجوان اداکارہ عینا آصف کے حق میں کھل کر حمایت کا اظہار کیا ہے۔علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عینا آصف کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بعض سینئر فنکار نئے یا کم تجربہ کار اداکاروں کو وہ اہمیت نہیں دیتے جس کے وہ حقدار ہیں اور بعض اوقات انہیں نیچا دکھانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق عینا آصف اپنی نسل کی بہترین اداکاراؤں میں شامل ہیں اور غیر معمولی جذباتی ذہانت رکھتی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اس طرح کے رویے اکثر دیکھنے میں آتے ہیں، خاص طور پر ان کے ساتھ جو شوبز کے پس منظر سے تعلق نہیں رکھتیں، اور انہوں نے عینا آصف پر فخر کا اظہار کیا کہ انہوں نے ہمت کے ساتھ اپنے تجربات سب کے سامنے رکھے۔واضح رہے کہ عینا آصف نے حال ہی میں ایک پروگرام میں سینئر اداکاروں کے رویے سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ بعض مواقع پر انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے یا طنز کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی تھی۔