کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ میں فریکچر کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئی ہیں۔اداکارہ نے چند روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے ہاتھ کی ہڈی شدید طور پر ٹوٹ گئی ہے، جس کے باعث انہیں سرجری کروانا پڑی۔بعد ازاں کرن تعبیر نے اپنے مداحوں کے ساتھ صحت سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا آپریشن کامیاب رہا ہے اور وہ اب صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو کچھ اداس حالت میں دیکھا گیا، جس پر مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔