تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

اداکارہ میرا اور ملازمہ کی لڑائی کی ویڈیو وائرل

اداکارہ میرا اور ملازمہ کی لڑائی کی ویڈیو وائرل

 لاہور( شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔وائرل ویڈیو میں میرا کو اپنی ملازمہ سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم کچھ دیر بعد دونوں کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوجاتی ہے اور ہاتھا پائی شروع ہوجاتی ہے۔ملازمہ نے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اسے متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث اس کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ ملازمہ نے اداکارہ کی ذہنی حالت پر بھی سوالات اٹھائے۔دوسری جانب میرا کی گھریلو ملازمہ یاسمین کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں اس نے پہلے بیان سے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی سابقہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ یاسمین نے میرا کو انتہائی اچھی خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی ان کے گھر میں کام کررہی ہے۔واضح رہے کہ میرا ماضی میں بھی مختلف ویڈیوز اور بیانات کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں، جبکہ چند برس قبل ایک ٹی وی چینل پر میک اپ آرٹسٹ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں بھی ان کا نام سامنے آیا تھا۔