تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عید نہ منانے کے بیان پر اداکارہ ریشم تنقید اور حمایت کی زد میں

عید نہ منانے کے بیان پر اداکارہ ریشم تنقید اور حمایت کی زد میں

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس بار ان کا عید سے متعلق دیا گیا منفرد بیان سوشل میڈیا پر نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔ریشم نے اپنے فنی سفر کا آغاز سرکاری ٹیلی وژن سے کیا اور بعد ازاں فلمی دنیا میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ ہمیشہ اپنی اداکاری، انداز اور فیشن کی وجہ سے مداحوں میں مقبول رہی ہیں، بعد میں فلمی معیار میں کمی کے باعث انہوں نے دوبارہ ٹیلی وژن کا رخ کیا اور وہاں بھی کامیابی حاصل کی۔حالیہ بیان میں اداکارہ ریشم نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں عید نہیں مناتیں جب ان کے اردگرد دنیا خوشیاں نہ منا رہی ہو، ان کے مطابق عالمی حالات، جنگیں، تباہی اور عوام کو درپیش مشکلات ان کی ذاتی خوشیوں کو بھی متاثر کرتی ہیں، اسی لیے وہ عید کی روایتی خوشیوں میں مکمل طور پر شریک نہیں ہوتیں۔اداکارہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں خوشیاں منانا واقعی مشکل ہو جاتا ہے، وہیں بعض افراد نے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عید ایک مذہبی تہوار ہے جسے ہر حال میں منانا چاہیے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، کچھ نے اسے دل کی آواز قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے متنازع بیان کہا، جس کے باعث اس موضوع پر بحث تاحال جاری ہے۔