تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

ایڈیڈاس اور واٹس ایپ کا ورلڈ کپ معاہدہ

ایڈیڈاس اور واٹس ایپ کا ورلڈ کپ معاہدہ

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)دنیا کی معروف اسپورٹس کمپنی ایڈیڈاس اور عالمی پیغام رسانی پلیٹ فارم واٹس ایپ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایک منفرد اور جدید اشتراک کا اعلان کیا ہے۔اس نئے اقدام کے تحت دنیا بھر میں استعمال ہونے والا فٹ بال ایموجی اب ورلڈ کپ کی سرکاری میچ بال ’’ٹرائی اونڈا‘‘ کی شکل اختیار کر لے گا، جس سے ڈیجیٹل گفتگو میں کھیل کی جھلک مزید نمایاں ہو جائے گی۔اس تبدیلی کے بعد واٹس ایپ پر جب بھی فٹ بال ایموجی استعمال کیا جائے گا تو وہ خودکار طور پر ’’ٹرائی اونڈا‘‘ کے ڈیزائن میں تبدیل ہو جائے گا، جس سے صارفین کو ایک نیا بصری تجربہ ملے گا۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام فٹ بال کے شائقین کو جدید ڈیجیٹل انداز میں جوڑنے کی کوشش ہے، تاکہ میچز کا جوش و خروش روزمرہ چیٹس اور گفتگو کا حصہ بن سکے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ میں پہلی بار تین ممالک میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، اور اسی مناسبت سے آفیشل گیند کا نام ’’ٹرائی اونڈا‘‘ رکھا گیا ہے۔اس نام میں ’’ٹرائی‘‘ تین میزبان ممالک کی علامت ہے جبکہ ’’اونڈا‘‘ ایک لفظ ہے جس کے معنی لہر کے ہیں، جو فٹ بال کے جذبے اور ثقافتی امتزاج کو ظاہر کرتا ہے۔گیند کے ڈیزائن میں لہراتی ہوئی لکیریں شامل کی گئی ہیں جو تینوں ممالک کے درمیان کھیل کے جذبے اور اتحاد کی علامت ہیں۔