تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

افغان وزیر کے بیان پر تنازع، افغانستان اور بھارت کی قربت پر سوالات پیدا

افغان وزیر کے بیان پر تنازع، افغانستان اور بھارت کی قربت پر سوالات پیدا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری کے افغانستان اور بھارت کے ڈی این اے کو ایک قرار دینے والے بیان پر سیاسی اور تجزیاتی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری نے نئی دہلی کے دورے کے دوران کہا کہ انہیں بھارت آ کر ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ کسی غیر ملک میں ہیں، بلکہ انہیں لگا جیسے وہ اپنے ہی ملک میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان وزیر کے اس بیان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی سیاست کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور علاقائی روابط موجود رہے ہیں، تاہم خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ایسے بیانات پر مختلف حلقے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے ہیں۔بعض مبصرین کے مطابق خطے میں دہشت گردی، سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی معاملات پر افغانستان، بھارت اور پاکستان کے تعلقات طویل عرصے سے پیچیدہ رہے ہیں، جبکہ ان معاملات پر مختلف فریق ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کرتے رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی قربت کو بعض حلقے علاقائی سیاست کے تناظر میں دیکھتے ہیں، جبکہ دیگر اسے تاریخی اور سفارتی روابط کے تناظر میں اہم قرار دیتے ہیں۔