تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

افغانستان میں انسانی بحران اور سیکیورٹی خدشات میں اضافہ

افغانستان میں انسانی بحران اور سیکیورٹی خدشات میں اضافہ

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں انسانی صورتحال اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔بھارتی تھنک ٹینک ابزرور ریسرچ فاؤنڈیشن نے طالبان حکومت کے دور میں افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو سنگین انسانی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراستوں کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا تھا۔تھنک ٹینک کے مطابق دسمبر 2025 میں آسٹریلیا نے طالبان کے تین وزرا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کیں، جبکہ طالبان کے اقتدار کے بعد افغانستان میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت نے خواتین کی تعلیم پر پابندیاں عائد کیں، سابق حکومت کے حامیوں اور اقلیتوں کو بھی حملوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان کے بجٹ کے ذرائع اور اخراجات کے نظام کو غیر شفاف قرار دیا گیا ہے۔تھنک ٹینک کے مطابق ملک کے بعض مالی وسائل دیگر شعبوں کے بجائے اسلحہ خریدنے پر خرچ کیے جانے کے خدشات بھی موجود ہیں، جبکہ القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروہوں کی موجودگی خطے کے لیے سیکیورٹی خطرہ قرار دی گئی ہے۔سابق امریکی سفارت کار اور افغانستان امور کی ماہر ینی فورزہائمر کے مطابق انسانی حقوق، بالخصوص خواتین، اقلیتوں اور میڈیا سے متعلق صورتحال کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروہوں کو مبینہ پناہ دینا ایک بڑا مسئلہ ہے۔