تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

آفریدی کا سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھانے کا مطالبہ

آفریدی کا سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھانے کا مطالبہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھانے اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا۔راؤنڈ میچ میں بھارت نے 176 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کو بآسانی شکست دی، جہاں پاکستان کے فاسٹ بولرز اور اسپنرز مکمل طور پر ناکام رہے۔ بلے بازوں میں بھی مایوسی رہی، عثمان خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹکا اور سات کھلاڑی مل کر بھی صرف 20 رنز بنا سکے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم میں نئے خون کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے میچوں میں بہتر کارکردگی دیکھنے کو ملے اور شائقین کی توقعات پوری ہوں۔ ان کے مطابق سینئر کھلاڑی اب اپنی جگہ کھو چکے ہیں اور ٹیم کو تازہ دم کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوط کیا جانا چاہیے۔