تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

شلپا شندے کے اعتراف کے بعد اپاسنا سنگھ کی حمایت، عوامی ردعمل میں نرمی کا مطالبہ

شلپا شندے کے اعتراف کے بعد اپاسنا سنگھ کی حمایت، عوامی ردعمل میں نرمی کا مطالبہ

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اپاسنا سنگھ نے اداکارہ شلپا شندے کے حالیہ متنازع بیان کے بعد ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی تسلیم کرنے کے باوجود انہیں منفی انداز میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ شلپا شندے نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ تقریباً دس سال قبل پروڈیوسر سنجے آر کوہلی کے خلاف دائر کیا گیا جنسی ہراسانی کا مقدمہ درست نہیں تھا۔اپاسنا سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شلپا شندے ایک مددگار اور نیک دل شخصیت کی حامل ہیں جو ہمیشہ سیٹ پر جونیئر عملے کی مدد کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شلپا نے اپنی غلطی کا برملا اعتراف کیا ہے جو ایک بڑی اخلاقی جرات ہے، اور اس کے باوجود انہیں مکمل طور پر منفی کردار کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔اپاسنا سنگھ کے مطابق کسی بھی شخصیت کو اس کے پورے کیریئر اور مجموعی کردار کی روشنی میں دیکھا جانا چاہیے، نہ کہ صرف ایک واقعے کی بنیاد پر۔