کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکار احد رضا میر نے آئندہ سال شوبز کی سرگرمیوں سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر براہِ راست گفتگو کے دوران اداکار نے بتایا کہ وہ اگلا سال کام سے دور رہ کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس دوران وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام بھی استعمال نہیں کریں گے۔احد رضا میر نے اپنے اس فیصلے کو مزاحیہ انداز میں ’’نیم ریٹائرمنٹ‘‘ کا نام بھی دیا۔واضح رہے کہ اداکار ان دنوں یمنیٰ زیدی کے ساتھ اپنے آئندہ ڈرامے ’’کیفے فراق‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔