تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

سلمان خان کی فوٹوگرافرز کو پھر تنبیہ، تصاویر لیتے وقت احترام کا مطالبہ

سلمان خان کی فوٹوگرافرز کو پھر تنبیہ، تصاویر لیتے وقت احترام کا مطالبہ

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر فوٹوگرافرز کو مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے وقت احتیاط اور احترام کا مظاہرہ کرنے کی تنبیہ کردی۔سلمان خان نے گزشتہ روز ’آئیفا 2027‘ کی پریس کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فوٹوگرافروں کو تصاویر کے لیے پوز بھی دیے۔ اس موقع پر اداکار نے پاپرازی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیچھے کا بھی خیال رکھا کریں، اتنی عزت تو آپ سب دے ہی سکتے ہیں۔‘‘اداکار نے اس بات پر زور دیا کہ مشہور شخصیات کی تصاویر بناتے ہوئے ان کی نجی حدود اور احترام کا خیال رکھنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اپنے شو ’بگ باس 20‘ میں بھی اس معاملے پر سخت تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بعض فوٹوگرافرز اداکاراؤں کی اجازت کے بغیر ان کی پیچھے سے تصاویر لیتے ہیں، حالانکہ متعلقہ خواتین انہیں ایسا کرنے سے منع بھی کرتی ہیں۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگر خواتین واضح طور پر منع کریں اور اس کے باوجود ایسا عمل جاری رکھا جائے تو اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اس بات پر بھی ناراضی ظاہر کی تھی کہ ان کی سابقہ تنبیہات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور اس کے باوجود یہ رویہ جاری رہا۔