لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکار، میزبان اور ریپر احمد علی بٹ نے اپنی نانی اور برصغیر کی عظیم گلوکارہ ملکۂ ترنم نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ پر سرکاری سطح پر خراجِ تحسین پیش نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ نور جہاں کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر نہ پاکستان ٹیلی وژن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نہ ہی لاہور کے لبرٹی چوک پر ان کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ نور جہاں قومی اور حکومتی سطح پر اس سے کہیں زیادہ خراجِ تحسین کی مستحق تھیں، تاہم حکومت ان کی زندگی کے اس اہم سنگِ میل کو مکمل طور پر بھول گئی۔ملکۂ ترنم نور جہاں کا شمار برصغیر کی عظیم موسیقی کی شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران سیکڑوں گیت گائے اور آج بھی موسیقی سے وابستہ افراد کے لیے ایک نمایاں مثال سمجھی جاتی ہیں۔