تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

احسن خان انٹرنیشنل ہارر فلم ’فراموش‘ میں مرکزی کردار نبھائیں گے

احسن خان انٹرنیشنل ہارر فلم ’فراموش‘ میں مرکزی کردار نبھائیں گے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نئی انٹرنیشنل ہارر فیچر فلم "فراموش" میں اداکار اور پروڈیوسر صمد عارض کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔فلم ایمبرلائن اسٹوڈیو لمیٹڈ کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے اور اسے رواں سال کی نمایاں بین الاقوامی مشترکہ فلمی پروڈکشنز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس کے مصنف اور ہدایت کار معروف فلم ساز ابو علیہا ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم کی باقاعدہ شوٹنگ یکم ستمبر سے برطانیہ میں شروع ہوگی، جبکہ ستمبر کے وسط تک مختلف مقامات پر عکس بندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔"فراموش" ایک اردو پنجابی ہارر تھرلر فلم ہے، جس میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے فنکار ایک ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ فلم کا مقصد ناظرین کو منفرد اور سنسنی خیز سینما تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ سرحد پار تخلیقی تعاون کو بھی فروغ دینا ہے۔فلم کے پروڈیوسر و اداکار صمد عارض نے کہا کہ ان کا مقصد عالمی معیار کی ایسی فلمیں بنانا ہے جو پاکستانی کہانیوں اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیار کی فلمی پروڈکشنز پاکستان کی فلم انڈسٹری کو مضبوط بنانے، سینما کلچر کی بحالی اور شائقین کو دوبارہ سینما گھروں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔فلمی مبصرین کے مطابق "فراموش" جنوبی ایشیا کی نمایاں ہارر فلموں میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ عالمی سینما میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو مزید تقویت دے سکتی ہے۔