تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

اے آئی کے ذریعے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خدشہ بڑھ گیا

اے آئی کے ذریعے بینکوں اور اہم تنصیبات پر سائبر حملوں کا خدشہ بڑھ گیا

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)مالیاتی اداروں اور اہم قومی تنصیبات پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر حملوں کے خطرات میں اضافے کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق بینکوں کے بنیادی بینکاری نظام، ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارمز، تیل و گیس کی تنصیبات، پانی کی فراہمی کے نظام اور بجلی کے ترسیلی و پیداواری نیٹ ورکس سائبر حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ان کے علاوہ صنعتی پیداوار اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ صارفین کے ظاہر کردہ بینک اکاؤنٹس کے بیلنس میں ردوبدل کرکے خوف و ہراس پھیلایا جا سکتا ہے۔حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت، خودکار پروگراموں، بوٹ نیٹس اور جدید خودکار نظاموں کے استعمال سے سائبر حملوں کی رفتار اور پیچیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ بینکوں کے رابطہ جاتی نظام، ادائیگیوں کے طریقہ کار اور صارفین کی موبائل ایپلی کیشنز بھی حملہ آوروں کے نشانے پر آسکتی ہیں۔ایڈوائزری میں مالیاتی اداروں کو خودکار لاگ اِن کی کوششوں، بار بار ناکام تصدیق، صارفین کی شناختی معلومات کے غیر معمولی استعمال، مشکوک رابطہ جاتی درخواستوں، ایپلی کیشنز کی ترتیبات میں تبدیلی اور غیر معمولی مالی لین دین پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دستاویز میں یورپی سپر مارکیٹوں کے ٹھنڈک اور فریزر نظام پر ہونے والے سائبر حملوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جن کے باعث کاروباری سرگرمیوں اور متعلقہ عملی نظاموں کو نقصان پہنچا۔ تاہم ان واقعات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ایڈوائزری میں مزید سفارش کی گئی ہے کہ صارفین کی ایپلی کیشنز اور بینکوں کے بنیادی ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائی جائے، مالی لین دین کی آزادانہ جانچ پڑتال کی جائے اور خودکار نظاموں کے ذریعے ہونے والی مشکوک سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کے ساتھ سائبر حملوں سے نمٹنے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے۔