تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی شدت کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر، پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی شدت کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر، پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

اسلام آباد( پاکستان خبر)مشرق وسطیٰ میں جنگ کی شدت دوبارہ بڑھنے کے سبب فضائی آپریشن ایک بار پھر درہم برہم ہو گیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے دبئی، ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، دوحہ، ریاض، جدہ اور مدینہ منورہ جانے اور آنے والی 65 پروازیں منسوخ اور 35 پروازیں تین سے سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، جس سے سیکڑوں عمرہ زائرین اور ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔فلائٹ انفارمیشن کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کی کشیدہ صورتحال کے باعث پہلے بحال ہونے والا فضائی آپریشن دوبارہ معطل کر دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مشرقی وسطی جانے اور آنے والی سینکڑوں پروازیں یا تو منسوخ ہو گئیں یا آدھے راستے سے واپس لوٹ آئیں۔ پروازوں کی منسوخی اور ری شیڈولنگ کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ائیر لائنز کی مالی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔فلائیٹ انفارمیشن کے مطابق جنگ سے قبل دبئی سے روزانہ 1200 سے زائد پروازیں، دوحہ سے 700، بحرین سے 200، کویت سے 290، ریاض سے 675، دمام سے 250، ابو ظہبی سے 485 اور شارجہ سے 300 کے قریب پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں، لیکن اب سات سے آٹھ ائیرپورٹس مکمل طور پر بند ہیں اور یہاں سے صرف 20 سے 30 فیصد پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال میں مسافروں کو ہوٹلوں میں رکھنے کے بجائے واپس گھروں بھیج دیا جاتا ہے اور ان کی ٹکٹیں ان کے مرضی کے شیڈول کے مطابق کنفرم کی جاتی ہیں۔پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق موجودہ ہنگامی حالات میں تمام ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کو لینڈنگ، ٹیک آف اور پارکنگ کی سہولیات بین الاقوامی قوانین کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں، اور ایمرجنسی ضروریات کو فوری طور پر پورا کیا جا رہا ہے۔ ائیر لائنز نے بھی اپنے فضائی آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے مسلسل ری شیڈولنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔