تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

ایزل کی والدہ کا رجب بٹ کی مالی مدد سے متعلق دعویٰ

ایزل کی والدہ کا رجب بٹ کی مالی مدد سے متعلق دعویٰ

لاہور( شو بز ڈیسک) ایزل کی والدہ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کے لیے صرف وی لاگ بنانے آئے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی مالی معاونت نہیں کی۔رجب بٹ نے بچوں سے متعلق اپنے متنازع بیان پر شدید تنقید کے بعد معذرت کی تھی، جس کے بعد وہ انصاف کے لیے احتجاج کرنے والی ایزل کی والدہ سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ یوٹیوبر نے ایزل کی والدہ کی مالی مدد بھی کی ہے۔تاہم ایزل کی والدہ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ صرف وی لاگ بنانے کے لیے آئے تھے اور انہوں نے کوئی مالی مدد نہیں کی۔ انہوں نے جے ڈی سی کی جانب سے معاونت ملنے کی اطلاعات کی بھی تردید کی۔ایزل کی والدہ کے بیان کے بعد رجب بٹ کو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے۔