تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسٹنٹ کے دوران اکشے کمار زخمی، ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

اسٹنٹ کے دوران اکشے کمار زخمی، ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار ایک ایکشن سے بھرپور منظر کی شوٹنگ کے دوران چوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور انہیں کس نوعیت کی چوٹ لگی۔یاد رہے کہ اکشے کمار اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ خطرناک مناظر خود انجام دینے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ مارشل آرٹس میں مہارت رکھنے والے اداکار ماضی میں بھی اپنے اسٹنٹس خود کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ فلموں میں ایکشن مناظر کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار سے وہ مطمئن نہیں اور حقیقت کے قریب مناظر کو ترجیح دیتے ہیں۔