تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اکشے کمار نے ایک ماہ میں 20 کروڑ روپے کی جائیدادیں فروخت کر دیں

اکشے کمار نے ایک ماہ میں 20 کروڑ روپے کی جائیدادیں فروخت کر دیں

اکشے کمار نے ایک ماہ میں 20 کروڑ روپے کی جائیدادیں فروخت کر دیں

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ممبئی کی مہنگی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں صرف ایک ماہ کے دوران تقریباً 20 کروڑ روپے مالیت کی چار لگژری جائیدادیں فروخت کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پراپرٹی رجسٹریشن ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اکشے کمار نے 30 جون 2026 کو ممبئی کے علاقے ملنڈ ویسٹ میں واقع اوبرائے اینگما کی 18ویں منزل پر موجود دو اپارٹمنٹس 12.38 کروڑ روپے میں فروخت کیے۔ ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 1886 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکار نے یہ اپارٹمنٹس 2017 میں مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے میں خریدے تھے، جس سے انہیں تقریباً 3.3 کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا۔اس سے قبل جون 2026 کے آغاز میں اکشے کمار نے بوریولی ایسٹ میں واقع اوبرائے اسکائی سٹی کے دو مزید اپارٹمنٹس بھی فروخت کیے تھے، جن کی مجموعی مالیت 7.10 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔یوں صرف ایک ماہ کے دوران اداکار نے تقریباً 19.5 کروڑ روپے مالیت کی چار رہائشی جائیدادیں فروخت کیں۔