تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ویشنو دیوی یاترا میں اکشے کمار کی جان خطرے میں پڑ گئی، چونکا دینے والا انکشاف

ویشنو دیوی یاترا میں اکشے کمار کی جان خطرے میں پڑ گئی، چونکا دینے والا انکشاف

ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ویشنو دیوی یاترا کے دوران وہ شدید بیمار ہو کر بے ہوش ہو گئے تھے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش والدین کی ویشنو دیوی کے مندر میں کی گئی دعاؤں کا نتیجہ تھی، جہاں انہوں نے اولاد کے لیے دعا مانگی تھی اور ایک سال بعد ان کی پیدائش ہوئی۔اکشے کمار کے مطابق پہلی سالگرہ کے بعد والدین انہیں شکرانے کے طور پر مندر لے گئے، تاہم سفر کے دوران اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور تیز بخار کے باعث ان کا درجہ حرارت ایک سو تین سے ایک سو چار ڈگری تک پہنچ گیا، جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈاکٹر نے والدین کو مشورہ دیا کہ انہیں فوری طور پر دہلی منتقل کیا جائے کیونکہ اس دور میں وہاں مناسب طبی سہولتیں دستیاب نہیں تھیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی تھی۔