تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

علی ظفر اور حمائمہ ملک نئی پاکستانی کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

علی ظفر اور حمائمہ ملک نئی پاکستانی کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر جلد ایک نئی کرائم سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ حمائمہ ملک بھی اہم کردار ادا کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑے بجٹ کی اس کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے، جبکہ علی ظفر اور حمائمہ ملک کے علاوہ فیروز خان اور سونیا حسین بھی اس منصوبے میں نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔علی ظفر نے گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ وہ بالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں، جبکہ پاکستانی سینما میں ان کی فلموں کو بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔دوسری جانب حمائمہ ملک بھی کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں، جس کے باعث اس سیریز میں ان کی شمولیت بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔علی ظفر کے مداح طویل عرصے سے انہیں پاکستانی ڈراموں اور سیریز میں اداکاری کرتے دیکھنے کے خواہش مند رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ سجل علی اور بلال عباس خان کے ڈرامے ’لہو‘ کا حصہ بننے پر آمادہ ہوئے تھے، تاہم بعدازاں وہ اس منصوبے سے الگ ہوگئے تھے۔اب نئی کرائم سیریز علی ظفر کی پاکستانی سیریز میں واپسی کا اہم موقع ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم سیریز کی ریلیز کی تاریخ اور کہانی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔