تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

علی ظفر کی نئی نعت سوہنا نبی جاری، عقیدت و محبت کا اظہار

علی ظفر کی نئی نعت سوہنا نبی جاری، عقیدت و محبت کا اظہار

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے حضور نبی اکرم ﷺ کی مدح میں نئی نعت سوہنا نبی جاری کر دی۔علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب گاہ پر نعت کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تخلیق ایسے وقت میں پیش کی جا رہی ہے جب دنیا پہلے سے زیادہ شور، سختی اور تقسیم کا شکار دکھائی دیتی ہے اور لوگ آج بھی روشنی، رحمت اور ہمدردی کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے اپنی تحریر میں کہا کہ سوہنا نبی محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کی محبت اور یاد میں پیش کی گئی ایک عاجزانہ نعت ہے۔ ان کے مطابق نبی کریم ﷺ کی زندگی اور پیغام نے تاریکی میں ڈوبی دنیا کو روشنی عطا کی اور آج بھی آپ ﷺ کی تعلیمات انسانیت کو وقار، رحم دلی اور باہمی احترام کے ساتھ جینے کا درس دیتی ہیں۔علی ظفر نے اسے اپنی جانب سے محبت اور عقیدت کا ایک چھوٹا سا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نعت مخلوق خدا میں سب سے خوبصورت ہستی کے حضور خراج عقیدت ہے۔نعت کی آڈیو کی تیاری علی ظفر نے خود کی جبکہ اس کے بول، دھن اور موسیقی کی ترتیب حسن بادشاہ نے دی ہے۔ ریکارڈنگ میں عامر علی نے طبلہ، تیمور علی حیدر نے ڈھولک جبکہ حیدر علی اور استاد تنویر حسین نے دیگر سازوں کے ذریعے حصہ ڈالا۔اس نعت کی ویڈیو بھی علی ظفر نے خود تیار کی، اس کی ہدایت دی اور تدوین بھی خود ہی انجام دی۔