تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

علیزے شاہ، فلک شبیر اور سارہ خان کے درمیان بیان بازی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

علیزے شاہ، فلک شبیر اور سارہ خان کے درمیان بیان بازی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

 لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ساتھ میوزک ویڈیو کے تجربے سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب فلک شبیر نے ایک بیان میں خواتین کے مختصر یا جسم نمایاں کرنے والے لباس پر پابندی کی تجویز دی تھی اور اسے اپنی بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے معاشرتی اثرات سے جوڑا تھا۔اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے ایک میوزک ویڈیو میں کام کیا تھا تو انہیں ایسے لباس پہننے کو کہا گیا جس میں وہ خود کو غیر آرام دہ محسوس کرتی تھیں۔علیزے شاہ کے اس مؤقف کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا شیراز نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے اپنی مرضی سے کام کیا تھا اور اب وہ محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اس پر سارہ خان نے کمنٹ سیکشن میں ردعمل دیتے ہوئے انفلوئنسر کی رائے سے اتفاق کیا، جس کے بعد معاملہ مزید زیر بحث آ گیا۔بعد ازاں علیزے شاہ نے ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے سارہ خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ دوسروں کے ساتھ رویہ رکھنے کا اثر بعد میں اپنی اولاد پر بھی پڑ سکتا ہے۔یہ تنازع اب سوشل میڈیا پر مختلف آراء اور بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔