کراچی ( شو بز ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ نے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے شاہویر کادوانی کے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین نے مبینہ طنز قرار دیا ہے۔علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میم شیئر کی، جس میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی تصویر کے ساتھ ’’بالی ووڈ نیپو کڈز‘‘ جبکہ دوسری جانب کارٹون نما تصویر کے ساتھ ’’پاکستانی نیپو کڈز‘‘ تحریر تھا۔اداکارہ نے اس پوسٹ میں کسی شخص کا نام براہِ راست نہیں لیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسے شاہویر کادوانی کے حالیہ ڈرامہ ڈیبیو سے جوڑ دیا۔پوسٹ سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ بعض افراد نے علیزے شاہ کے مؤقف سے اتفاق کیا، جبکہ متعدد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے اداکار کو اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کے لیے مناسب وقت ملنا چاہیے۔