ممبئی( شو بز ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ’جان وِک‘ اسٹار کیانو ریوز کی ذاتی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں ان کی شادی نہ کرنے اور اولاد نہ ہونے سے متعلق ایک پوسٹ تیزی سے گردش کر رہی ہے۔62 سالہ کیانو ریوز نے تاحال شادی نہیں کی اور نہ ہی ان کی کوئی اولاد ہے۔ تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر زیرِ گردش ایک پوسٹ میں اداکار کے اس فیصلے کی مبینہ وجہ بیان کی گئی ہے۔وائرل پوسٹ میں کیانو ریوز سے منسوب بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کروڑوں ڈالر کی دولت رکھنے کے باوجود انہیں اب تک ایسی خاتون نہیں مل سکی جس پر وہ مکمل طور پر اعتماد کرسکیں۔