ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکیلے رہ کر خوش ہیں اور اپنی موجودہ زندگی میں کسی بڑی تبدیلی کی خواہش نہیں رکھتیں۔حال ہی میں امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ منعقد کیا۔اس دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ شادی کب کریں گی، جس پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ کبھی نہیں۔امیشا پٹیل نے کہا کہ وہ اکیلے ہی بہت خوش ہیں اور ان کے قریبی خاندان اور دوستوں میں تقریباً 100 ایسے افراد شامل ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کسی ایک شخص کو اپنی زندگی میں آ کر سب کچھ بدل دینے کی اجازت نہیں دے سکتیں۔