تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

امیتابھ بچن کم عمر مداح سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید کی زد میں آ گئے

امیتابھ بچن کم عمر مداح سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید کی زد میں آ گئے

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کو اپنی ۸۴ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کم عمر مداح سے ہاتھ نہ ملانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا ہے۔۱۱ اکتوبر کو اداکار اپنی سالگرہ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے مداحوں سے ملاقات کے لیے باہر آئے۔ اس موقع پر چند بچے حفاظتی حصار عبور کرکے ان کے قریب جانے کی کوشش کرنے لگے، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں امیتابھ بچن ہاتھ جوڑ کر مداحوں کا استقبال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی دوران ایک کم عمر لڑکی نے ان سے ہاتھ ملانے کی درخواست کی، جسے اداکار نے قبول نہیں کیا۔امیتابھ بچن نے مداحوں کی جانب سے پیش کیے گئے بڑے ہار کے ساتھ تصاویر بنوائیں، ہجوم کی طرف ہاتھ ہلایا اور محبت کے اظہار پر شکریہ ادا کرنے کے بعد واپس اندر چلے گئے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے اداکار کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔دوسری جانب امیتابھ بچن ان دنوں ٹیلی وژن پروگرام ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ان کے آئندہ منصوبوں میں رِبھو داس گپتا کی عدالتی ڈرامہ فلم ’’سیکشن ۸۴‘‘ بھی شامل ہے، جس کی نمائش نومبر ۲۰۲۶ء میں متوقع ہے۔اس کے علاوہ وہ ناگ اشون کی فلم ’’کلکی ۲۸۹۸ اے ڈی‘‘ کے اگلے حصے میں اشوتھاما کا کردار دوبارہ ادا کریں گے، جس کی نمائش ۲۰۲۷ء کے اواخر یا ۲۰۲۸ء میں متوقع بتائی گئی ہے۔