تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

امیتابھ بچن کا ریٹائرمنٹ سے انکار، کام چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا

امیتابھ بچن کا ریٹائرمنٹ سے انکار، کام چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ فی الحال فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ایک انٹرویو میں فلم سازی اور ریٹائرمنٹ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ ہدایت کار بننے کا خیال کبھی ان کے ذہن میں نہیں آیا، کیونکہ وہ اس فن کے بارے میں خود کو اتنا ماہر نہیں سمجھتے۔اداکار کے مطابق دوسرے تخلیقی افراد انہیں مختلف چیلنج دیتے ہیں، جنہیں وہ قبول کر لیتے ہیں، تاہم انہوں نے اس سے آگے کبھی کچھ سوچنے کی کوشش نہیں کی۔ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ کام چھوڑنے کے بارے میں کیوں سوچیں؟ لوگ انہیں کام سے سبکدوش کرانے کے لیے اتنے بے تاب کیوں ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ وہ موت کے منہ سے واپس آ چکے ہیں اور انہیں دوبارہ زندگی ملی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ان برسوں کے دوران کوئی نہ کوئی ہستی ان کی حفاظت کرتی رہی ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969ء میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا، جبکہ 1973ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’زنجیر‘ نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی۔امیتابھ بچن ان دنوں ٹیلی وژن کے مقبول پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے اٹھارہویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔