تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کا شکار

امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کا شکار

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے فلم کی عکس بندی کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے کا انکشاف کیا ہے، جس کے بعد مداحوں میں تشویش پائی جانے لگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار نے کوئز پروگرام ’’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘‘ کی حالیہ قسط میں اپنی صحت کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔امیتابھ بچن نے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز شوٹنگ کے دوران ان کا پاؤں پھسل گیا تھا، جس کے باعث وہ گر پڑے اور ان کے گھٹنے پر چوٹ آگئی۔83 سالہ اداکار نے بائیں گھٹنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ چوٹ لگی ہے، تاہم یہ زیادہ سنگین نوعیت کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے ساتھ پروگرام کی میزبانی کے دوران وہ کھڑے رہیں گے، تاہم ابتدائی گفتگو بیٹھ کر کریں گے کیونکہ اس وقت زیادہ دیر کھڑے ہونے میں انہیں کچھ دشواری محسوس ہو رہی ہے۔امیتابھ بچن کی چوٹ کا سن کر پروگرام میں موجود ناظرین نے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن دو دہائیوں سے زائد عرصے سے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کی پہلی قسط 3 جولائی 2000ء کو نشر ہوئی تھی اور ابتدا ہی سے امیتابھ بچن اس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔