تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

انیس بزمی نے نانا پاٹیکر کو اودے شیٹی کا کردار کیسے منوایا؟

انیس بزمی نے نانا پاٹیکر کو اودے شیٹی کا کردار کیسے منوایا؟

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ فلم ’’ویلکم‘‘ کے ہدایت کار انیس بزمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نانا پاٹیکر کو فلم میں اودے شیٹی کا کردار ادا کرنے کیلئے کس طرح آمادہ کیا۔انیس بزمی کے مطابق نانا پاٹیکر ابتدا میں یہ کردار کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے اداکار کو فون کرکے ملاقات کی اور فلم کی کہانی سنانے کی خواہش ظاہر کی۔ ملاقات کے دوران نانا پاٹیکر نے کہانی سننے سے پہلے ہی ہدایت کار سے یقین دہانی مانگی کہ فلم ان کیلئے مناسب ہے۔ہدایت کار نے بتایا کہ انہوں نے قسم دینے کے بجائے مکمل کہانی سنانے کا فیصلہ کیا اور تقریباً 3 گھنٹے تک نانا پاٹیکر کو فلم کا اسکرپٹ سناتے رہے۔ کہانی مکمل ہونے پر اداکار نے انہیں گلے لگایا اور کہا کہ وہ کچی مٹی کی طرح ہیں، ہدایت کار انہیں جس روپ میں چاہیں ڈھال سکتے ہیں۔انیس بزمی نے کہا کہ نانا پاٹیکر کے غصے اور سخت مزاجی کے بارے میں عام طور پر بات کی جاتی ہے، تاہم ان کے ذاتی تجربے میں اداکار کے ساتھ کام کرنا انتہائی آسان رہا۔2007 میں ریلیز ہونے والی ’’ویلکم‘‘ میں نانا پاٹیکر نے خوفناک ڈان اودے شیٹی کا مزاحیہ کردار نبھایا تھا۔ انیل کپور کے مجنوں بھائی کے ساتھ ان کی جوڑی اور نوک جھونک نے کردار کو بے حد مقبول بنایا، جو بعدازاں سوشل میڈیا پر بھی مشہور میمز کا حصہ بن گیا۔