تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بریڈ پٹ سے طویل قانونی جنگ کے بعد انجلینا جولی کا ذاتی زندگی پر کھلا اظہار

بریڈ پٹ سے طویل قانونی جنگ کے بعد انجلینا جولی کا ذاتی زندگی پر کھلا اظہار

نیویارک( شو بز ڈیسک)مشہور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر اور اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ طویل قانونی تنازع اور طلاق کے بعد پہلی بار اپنی ذاتی زندگی اور جذباتی کیفیت پر کھل کر گفتگو کی ہے۔حالیہ انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ ان کے اندر مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دوبارہ واپس آ رہی ہے، جو ایک وقت کے لیے کمزور پڑ گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ماضی کے ایک مشکل دور میں وہ ذہنی طور پر کمزور ہو گئی تھیں، تاہم ان کے بچوں نے انہیں دوبارہ مضبوط بننے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔اداکارہ کے مطابق ان کے بچے اب بڑے ہو چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی والدہ دنیا بھر کا سفر کریں، نئی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنے فیصلے خود کریں۔انجلینا جولی نے کہا کہ ان کے بچے انہیں سب سے بہتر سمجھتے ہیں اور مسلسل حوصلہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی شخصیت کے مضبوط پہلوؤں کو دوبارہ اجاگر کریں، جو کچھ عرصے سے دب گئے تھے۔