ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے والدین کے ساتھ ممبئی میں ایک ہی منزل پر واقع تین لگژری اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 44 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے والدین نے ممبئی کے علاقے ورسووا میں زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے گودریج اسکائی شور میں یہ جائیدادیں حاصل کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک اپارٹمنٹ تقریباً 14 کروڑ 89 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا، جبکہ ان کے والدین نے اس سے متصل فلیٹ تقریباً 10 کروڑ 91 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔دونوں جائیدادوں کی خریداری 8 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے بھی اسی رہائشی منصوبے میں تقریباً 18 کروڑ 29 لاکھ روپے مالیت کا ایک اپارٹمنٹ مشترکہ طور پر خریدا۔تینوں اپارٹمنٹس ایک ہی منزل پر واقع ہیں اور ان کی حوالگی جون 2031 تک متوقع ہے۔
انوشکا شرما اور والدین نے ممبئی میں 44 کروڑ کے تین لگژری فلیٹس خرید لیے
واپس خبروں پر
Category:
تفریح