تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

انور مقصود نے آخری اسٹیج ڈرامے کا اعلان کردیا

انور مقصود نے آخری اسٹیج ڈرامے کا اعلان کردیا

 لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان کے معروف ادیب، ڈرامہ نگار اور اداکار انور مقصود نے اپنے آخری اسٹیج ڈرامے ’’تھانہ نہ دھیم تھانہ‘‘ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے بتایا کہ ان کا ڈرامہ ’’ہاؤس اریسٹ‘‘ آخری اسٹیج ڈرامہ ہونا تھا، تاہم حالات کے باعث انہیں ایک اور ڈرامہ لکھنا پڑا۔واضح رہے کہ 15 مارچ 2024ء کو انور مقصود نے اپنے اغوا سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے مداحوں اور احباب کی جانب سے تشویش اور فکر کے اظہار پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔انور مقصود پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار، طنز و مزاح نگار، ٹی وی میزبان، اداکار، نغمہ نگار اور مصور ہیں۔ ان کا فنی کیریئر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ان کا تعلق ایک ادبی اور فنکار گھرانے سے ہے۔ ان کی بہنوں میں معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا، شاعرہ زہرا نگاہ اور زبیدہ طارق شامل ہیں۔انور مقصود کی سوانح حیات ’’الجھتے سلجھتے انور‘‘ کے نام سے شائع ہوچکی ہے، جس کی تقریبِ رونمائی کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔