تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

اداکارہ اپارا مہتا نے درشن جری والا سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ اپارا مہتا نے درشن جری والا سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اپارا مہتا نے اپنے شوہر اور اداکار درشن جری والا سے طویل عرصے سے جاری علیحدگی کے معاملے پر پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے۔اپارا مہتا نے حال ہی میں ڈیجیٹل ٹاک شو اور پوڈکاسٹ "دی میل فیمینسٹ" میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، ازدواجی تعلقات اور درشن جری والا سے علیحدگی سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ امریکا میں موجود تھیں تو انہوں نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر درشن جری والا کو مبارکباد دینے کے لیے فون کیا، تاہم درشن نے جواب دیا کہ انہیں ان سے ایک اہم بات کرنی ہے۔اپارا مہتا کے مطابق امریکا میں اپنے شوز مکمل کرنے کے بعد جب وہ بھارت واپس آئیں تو درشن جری والا نے انہیں بتایا کہ وہ اب یہ رشتہ مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ درشن نے ان سے کہا کہ وہ الگ ہونا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے دل میں اب پہلے جیسے جذبات باقی نہیں رہے۔اپارا مہتا نے گفتگو کے دوران اس مشکل وقت اور اپنی ذاتی زندگی کے تجربات کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔