تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، بڑی تبدیلی قرار

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف، بڑی تبدیلی قرار

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)ایپل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون ڈو کے علاوہ آئی فون 18 سیریز کے 2 ماڈلز بھی متعارف کرا دیے ہیں، جسے 2007 میں آئی فون کی آمد کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔آئی پیڈ سے مشابہ ڈیزائن رکھنے والا فولڈ ایبل آئی فون پاسپورٹ کی طرح کھل کر اپنے حجم سے تقریباً دوگنا ہوجاتا ہے۔ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنس نے 9 ستمبر کی شب ایک تقریب میں آئی فون ڈو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا فون ہے، تاہم اس میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو صارفین آئی فون میں پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایپل نے کئی برس فولڈ ایبل ڈیزائن کو بہترین شکل دینے پر کام کیا۔ ان کے مطابق دیگر کمپنیوں کے تیار کردہ بعض فولڈ ایبل فونز ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے 2 فونز کو ایک ساتھ جوڑ دیا گیا ہو، جس سے انہیں استعمال کرنے کا تجربہ زیادہ اچھا نہیں لگتا۔