تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایپل نے پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف کرا دیا

ایپل نے پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک)ایپل نے آئی فون کی تاریخ میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ’آئی فون ڈو‘ پیش کردیا۔ کمپنی نے 9 ستمبر کی شب منعقدہ تقریب میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس بھی متعارف کرائے۔نئے فولڈ ایبل آئی فون کو کھولنے کے بعد اس کی شکل تقریباً آئی پیڈ جیسی دکھائی دیتی ہے، جبکہ فون پاسپورٹ کی طرح درمیان سے کھل کر بڑی اسکرین فراہم کرتا ہے۔ ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے نئے طرز کا آئی فون قرار دیا اور کہا کہ اس میں صارفین کی پسندیدہ تمام خصوصیات شامل ہیں۔جان ٹرنس کے مطابق ایپل نے کئی سال تک فولڈ ایبل ڈیزائن کو بہتر بنانے پر کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فون دو ڈیوائسز کو جوڑنے جیسے محسوس ہوتے ہیں اور ان کا استعمال بھی بہترین تجربہ نہیں دیتا۔ ایپل کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ آئی فون ڈو فولڈ ایبل فون کے استعمال کا تجربہ ہی بدل دے گا۔آئی فون ڈو میں ایپل کا نیا اے 20 پرو چپ سیٹ نصب کیا گیا ہے اور یہ آئی او ایس 27 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔ فون بند ہونے کی صورت میں اس کی بیرونی اسکرین 5.4 انچ جبکہ کھولنے پر 7.6 انچ کا ڈسپلے دستیاب ہوتا ہے۔نئے فون میں 12 جی بی ریم، 12 میگا پکسل فرنٹ کیمرا اور انڈر ڈسپلے کیمرا شامل ہے۔ اس کے مرکزی کیمرا سسٹم میں 48 میگا پکسل مین کیمرا اور 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔آئی فون ڈو میں 5800 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے جبکہ فنگر پرنٹ سینسر فون کے سائیڈ پر موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کی ابتدائی قیمت 1999 ڈالر ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 5 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ فون 23 اکتوبر سے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ایپل نے اسی تقریب میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس بھی پیش کیے۔ دونوں ماڈلز میں مصنوعی ذہانت کے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جبکہ بیٹری کارکردگی بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق آئی فون 18 پرو میکس کی بیٹری لائف 45 گھنٹے اور آئی فون 18 پرو کی بیٹری لائف 36 گھنٹے تک ہوگی۔ ایپل نے نئے آئی فونز کے ساتھ ائیر پوڈز ہیڈ فونز، ایپل واچ سیریز 12 اور ایپل واچ الٹرا 4 بھی متعارف کرائیں۔