نیویارک( ویب ڈیسک)ایپل نے 9 ستمبر کو آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور فولڈ ایبل آئی فون ڈو متعارف کرائے، تاہم نئے ماڈلز کے ساتھ پرانے آئی فونز کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کردیا۔کمپنی نے خاموشی سے آئی فون 16، آئی فون 17، آئی فون 17 ای اور آئی فون ائیر کی قیمتوں میں 100، 100 ڈالر کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد بعض پرانے ماڈلز کی قیمت لانچ کے وقت سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ایپل نے رواں سال آئی فون 18 اور آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں 100 ڈالر زیادہ مقرر کی، جبکہ پرانے فونز بھی اسی طرح مہنگے کردیے گئے۔9 ستمبر کے ایونٹ سے قبل آئی فون 16 کی قیمت 699 ڈالر تھی، جو آئی فون 17 کی گزشتہ سال لانچ کے بعد مقرر کی گئی تھی، تاہم اب یہ دوبارہ 799 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ یہی قیمت آئی فون 16 کی 2024 میں لانچ کے وقت تھی۔مارچ میں 599 ڈالر میں متعارف کرایا گیا آئی فون 17 ای اب 100 ڈالر اضافے کے بعد 699 ڈالر کا ہوگیا ہے، جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں 799 ڈالر میں پیش کیا جانے والا آئی فون 17 اب 899 ڈالر میں فروخت ہوگا۔اسی طرح آئی فون ائیر کی قیمت بھی 999 ڈالر سے بڑھا کر 1099 ڈالر کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ چپس اور دیگر پرزہ جات کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے، جس کا عندیہ ایپل کے سابق چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے بھی کچھ عرصہ قبل دیا تھا۔