کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے فولڈنگ اسمارٹ فون آئی فون ڈوو کی پری آرڈر بکنگ شروع ہوتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، جس کے باعث محض 30 منٹ بعد نئے آرڈرز کی ڈیلیوری میں طویل تاخیر کی اطلاعات سامنے آنے لگیں۔ایپل نے گزشتہ ماہ ایک تقریب میں آئی فون ڈوو متعارف کرایا تھا، جس کے ساتھ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس بھی پیش کیے گئے تھے۔ آئی فون ڈوو کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہے، جسے آئی فون کی تقریباً دو دہائیوں پر محیط تاریخ میں ڈیزائن کی ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی کے اعلان کے مطابق فون کی پری آرڈر بکنگ 16 اکتوبر سے شروع ہونا تھی، جبکہ اس کی باضابطہ فروخت اور ابتدائی خریداروں کو ترسیل 23 اکتوبر سے شروع کرنے کا منصوبہ تھا۔امریکا اور برطانیہ میں ایپل کے آن لائن اسٹورز پر نئے آرڈرز دینے والے صارفین کو بتایا گیا کہ فون کی ڈیلیوری کے لیے 22 جنوری تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔پری آرڈر شروع ہونے کے فوراً بعد ڈیلیوری کی تاریخوں میں تاخیر اس نئے فون کی ابتدائی طلب میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے، تاہم اس کی مجموعی فروخت اور دستیابی سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کی پری آرڈر بکنگ آدھے گھنٹے میں بھر گئی
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی