اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اصلاحِ نو اور تنظیمِ نو سے متعلق تازہ ہدایات کے بعد ادارے کو مکمل خودمختاری دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو خودمختار بنانے کا مقصد پسند و ناپسند کی بنیاد پر مداخلت ختم کرکے ٹیکس نظام کو زیادہ مؤثر اور ہموار انداز میں چلانا ہے۔ذرائع نے جمعے کو روزنامہ دی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ٹیکس نظام میں مختلف نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی گئیں، جبکہ اس حوالے سے متعدد تفصیلی رپورٹیں بھی تیار کی گئیں۔