مقبوضہ بیت المقدس( مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں ابو فلاح میں تقریباً 80 نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں سمیت ایک امریکی صحافی زخمی ہوگئیں۔رپورٹس اور عینی شاہدین کے مطابق 63 سالہ امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیوائن حملے کے وقت واقعے کی کوریج کررہی تھیں کہ انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ہیڈی لیوائن کے مطابق حملہ آوروں نے پتھراؤ کیا، زیتون کے باغات کو آگ لگائی اور انہیں زمین پر گرا کر لاٹھیوں اور لاتوں سے مارا۔ حملہ آور ان کا کیمرہ اور دیگر سامان بھی چھین کر لے گئے۔امریکی صحافی کو فریکچر سمیت متعدد چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے میں کئی فلسطینی بھی زخمی ہوئے، جبکہ ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے گولی مار دی۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، امریکی صحافی سمیت متعدد زخمی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں