ٹیکساس ( ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ٹیسلا نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر اسپورٹس کار پیش کردی، جس نے ایک مظاہرے کے دوران مختصر وقت کے لیے ہوا میں بلند ہونے، گردش کرنے اور دوبارہ زمین پر اترنے کا عملی مظاہرہ کیا۔نئی روڈسٹر میں اسپیس ایکس کی راکٹ ٹیکنالوجی سے متاثرہ تھرسٹرز استعمال کیے گئے ہیں۔ گاڑی کو ہوا میں اٹھانے کے لیے کمپریسڈ ہوا کے نظام اور تقریباً 10 نوزلز کا تصور پیش کیا گیا ہے۔مظاہرے میں گاڑی نے ریمپ پر الٹی سمت میں چلنے، ہوا میں چھلانگ لگانے اور دورانِ پرواز گھومنے کے بعد بحفاظت زمین پر اترنے کا مظاہرہ کیا۔تاہم، اب تک اس کی جانب سے روایتی طیارے یا ہیلی کاپٹر کی طرح مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت ثابت نہیں کی گئی۔ ٹیسلا کے مطابق روڈسٹر صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں حاصل کر سکتی ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 230 میل فی گھنٹہ سے زیادہ بتائی گئی ہے۔کمپنی نے اس گاڑی کو اپنی جدید انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کے اظہار کے طور پر پیش کیا ہے۔ ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ گاڑی کی پیداوار 2028 میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔واضح رہے کہ نئی روڈسٹر کا تصور پہلی مرتبہ 2017 میں سامنے آیا تھا اور اس کی ڈیلیوری 2020 میں شروع کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم یہ منصوبہ متعدد بار تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔
ٹیسلا کی اڑنے والی کار کا مظاہرہ، پیداوار 2028 میں شروع کرنے کا اعلان
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی