تازہ ترین
لانگ مارچ یا شارٹ مارچ پر اعتراض نہیں، دہشت گردی کے خاتمے پر بات کریں: طلال چوہدری پیپلز پارٹی اقتدار کی خواہش مند نہیں، مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے: شرجیل میمن ہوائی قلعے نہیں بنائے، عوامی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا: مریم نواز خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ معدنیاتی لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری ہوئے: خواجہ آصف ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ، امریکی صحافی سمیت متعدد زخمی خطے میں کسی بھی محاذ پر جنگ جاری رہنا امن کے لیے خطرہ ہے، ایران سرکاری خریداری میں گٹھ جوڑ پکڑنے کے لیے سی سی پی کا اے آئی نظام تیار بجلی فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری ایف بی آر کی اصلاحات کے لیے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ناگزیر قرار آئی ایم ایف نے مصنوعی ذہانت، مہنگائی اور قرضوں کو عالمی معیشت کے بڑے خطرات قرار دے دیا ٹیسلا کی اڑنے والی کار کا مظاہرہ، پیداوار 2028 میں شروع کرنے کا اعلان ٹیک کرنچ 2026 میں پاکستان کی شرکت، ملکی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر متعارف ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کی پری آرڈر بکنگ آدھے گھنٹے میں بھر گئی کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران چیٹ جی پی ٹی ماڈل کی کرپٹو والیٹس سے رقم چرانے کی کوشش
پاکستان خبر

ٹیک کرنچ 2026 میں پاکستان کی شرکت، ملکی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر متعارف

ٹیک کرنچ 2026 میں پاکستان کی شرکت، ملکی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر متعارف

سان فرانسسکو( ویب ڈیسک)امریکا میں منعقدہ ٹیک کرنچ 2026 میں پاکستان کی 20 ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی جدید مصنوعات اور ڈیجیٹل حل پیش کیے۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور شریک کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران سفیرِ پاکستان کو پاکستانی کمپنیوں کی جدید مصنوعات، ٹیکنالوجی سے متعلق ترجیحات اور جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ رضوان سعید شیخ نے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں سلیکون ویلی میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے، امریکی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور طویل مدتی تجارتی روابط قائم کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پاکستانی نوجوان سافٹ ویئر کی تیاری اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، تاہم انہیں اپنی مہارتوں کو عالمی معیار کے مطابق مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔سفیرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی کمپنیوں کو امریکی منڈی میں کاروباری روابط بڑھانے کے لیے امریکا میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ٹیک کرنچ 2026 میں پاکستان کی شرکت کا بنیادی مقصد ملکی ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا، پاکستانی کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی اداروں اور منڈیوں تک رسائی آسان بنانا اور امریکا کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔